سرینگر (نیوز ڈیسک) : امرناتھ یاترا 2025 کے آغاز سے قبل جموں و کشمیر میں سیکورٹی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ پولیس اور نیم فوجی دستوں نے وادی سمیت صوبہ جموں میں بھی سکیورٹی مشقیں (ماک ڈرلز) مکمل کر لی ہیں۔
بدھ کو وادی کشمیر کے طول و ارض خاص کر پہلگام، پانتھہ چوک، پلوامہ اور بانڈی پورہ میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے عملی مظاہرے کیے گئے۔ آئی جی پی کشمیر وی کے بردی نے کہا کہ اس بار سکیورٹی کو کثیر سطحی بنایا گیا ہے اور مقامی لوگوں کا تعاون یاترا کے دوران ہمیشہ سے قابل ستائش رہا ہے۔
یاد رہے کہ امسال امرناتھ یاترا تین جولائی سے شروع ہوگی اور 9اگست کو رکشا بندھن پر اختتام پذیر ہوگی۔ پہلگام حملے کے بعد یاترا کے دوران یاترا کے دونوں راستوں - بال تل اور پہلگام - کو نو فلائنگ زون قرار دیا گیا ہے۔